8 ستمبر 2014 - 16:27
امریکہ کو یمن میں دوغلی پالیسیوں سے پرہیز کرنا ہو گا: مسعود جزائری

سپاہ پاسداران کے ایک اعلی عہدیدار جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ امریکہ کو یمن میں دوغلی پالیسیوں سے پرہیز کرتے ہوئے ملت یمن کے مطالبات کا احترام کرنا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران کے ایک اعلی عہدیدار جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ امریکہ کو یمن میں دوغلی پالیسیوں سے پرہیز کرتے ہوئے ملت یمن کے مطالبات کا احترام کرنا چاہیے۔ سپاہ پاسداران میں تشہیراتی شعبے کے سربراہ جنرل سید مسعود جزائری نے ایک تقریب میں یمن کے حالات اورملت یمن کے انقلاب کے خلاف تسلط پسند نظام بالخصوص امریکہ کی سازشوں کے مقابل ملت یمن کی ہوشیاری کے بارے میں کہا کہ ملت یمن اپنے ملک کے داخلی مسائل میں امریکہ اور رجعت پسند عرب ممالک کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گي۔ جنرل سید جزائری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قوموں کے حقوق کا دفاع کرتا ہے اور جو قومیں پرامن طریقے سے اپنے حقوق طلب کررہی ہیں ان کے خلاف تشدد کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔ سپاہ پاسداران میں تشہیراتی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اور علاقے نیز مغرب میں اسکی اتحادی حکومتیں اسلام کے خلاف سازشیں رچ رہی ہیں اور علاقے میں دہشتگردی پھیلانے کی بھرپور اقدامات کررہی ہیں لیکن ساری دنیا جانتی ہےکہ تکفیری دہشتگرد گروہ جیسے جبھۃ النصرۃ، داعش اور القاعدہ نیز علاقے میں سرگرم معل دیگر شدت پسند گروہ امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی انٹلجنس سروسز کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان دہشتگرد گروہوں کو اسلام کو بدنام کرنے اور حقیقی اسلام کی طرف عوام کے رجحان کے سامنے رکاوٹیں ڈالنے نیز اسلامو فوبیا کے لئے وجود بخشا گيا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲